غیر اخلاقی ویڈیوز دیکھنے کے عادی 14سالہ لڑکے نے اپنی بڑی بہن کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی عدالت نے گاؤں کموتھے کے رہائشی 14 سالہ لڑکے کو اپنی 16 سالہ بہن کے ساتھ ریپ اور اسے حاملہ کرنے کے الزام میں بچوں کی جیل منتقل کردیا . پولیس آفیسر سب انسپکٹر پارشورام بھاتوسے کا کہنا تھا کہ ’ملزم اپنے موبائل پر پورن ویڈیوز دیکھنے کا عادی تھا اور اس نے جنسی تسکین حاصل کرنے کے لیے اپنی بڑی بہن کو نشانہ بنایا‘ .


ضرور پڑھیں: 14سالہ لڑکے نے سوشل میڈیا پر لڑکی کی جانب سے جنسی ہراسانی کا الزام لگانے پر خوکشی کر لی

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جس وقت والدین مکان کے گراؤنڈ فلور پر قائم دکان میں ہوتے تو ملزم اور اس کی بہن اپنے مکان کی پہلی منزل پر ہوتے تھے.پولیس کا کہنا تھا کہ مذکورہ واقعے کے حوالے سے والدین کو اس وقت معلوم ہوا جب وہ اپنی بیٹی کو پیٹ میں درد کے باعث علاج کے لیے ڈاکٹر کے پاس لے کر گئے.جہاں ڈاکٹر نے لڑکی کا چیک اپ کیا اور بتایا کہ وہ حاملہ ہے، اس کے علاوہ خون کے حاصل نمونے کے ٹیسٹ میں بھی تصدیق ہوئی کہ لڑکی 2 ماہ کی حاملہ ہے. پولیس افسر نے مزید بتایا کہ ’مذکورہ ڈاکٹر چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کی رکن ہیں

جنہوں نے کم عمر لڑکی کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے حوالے سے پولیس کو آگاہ کیا‘.جس کے بعد خاتون پولیس اہلکاروں نے لڑکی سے تفتیش کی، متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ اس کا چھوٹا بھائی گزشتہ 2 ماہ سے اس کے ساتھ ریپ کررہا ہے.پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے 14 سالہ ملزم کو عدالت میں پیش کیا اور عدالتی حکم پر اسے بچوں کی جیل منتقل کردیا گیا.

..


Top