single photo

فخر زمان بیٹنگ تکینک میں خرابی کا تاثر دینے والوں کیخلاف کھل کر میدان میں آ گئے ، پیغام جاری کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان کے اوپننگ بیٹسمین فخر زمان نے بیٹنگ کی تکنیک میں خرابی کے تاثر کو مستر د کر دیاہے اور کہاہے کہ جب بھی اچھی کارکردگی نہ دکھا پاوں تو تنقید کے ساتھ اسی طرح کی باتیں ہوتی ہیں کہ تکنیک درست نہیں، سنچری بناتے ہی لوگوں کی رائے تبدیل ہوجاتی ہے مگر مجھے باتوں کی پرواہ نہیں،

اپنی طرف سے بہترین کوشش کرتا ہوں . برطانوی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے فخر زمان کا کہنا تھا کہ میرے بارے میں کہا جاتا ہے کہ حریف ٹیمیں میری بیٹنگ کے بارے میں جان چکیں، اس لیے آو¿ٹ کرنے میں کامیاب ہوجاتی ہیں، مگر کرکٹ کو سمجھنے والے اس طرح کی رائے قائم نہیں کرتے، مثال کے طور انگلینڈ سے پہلے میچ میں 3 رنز تک محدود رہا تو میری تکنیک اور بیٹنگ میں کمزوریاں بھانپ لینے کی باتیں ہوئیں اور اگلے ہی میچ میں 138رنز کی اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوگیا تو لوگوں کی رائے بھی یکسر تبدیل ہوگئی .

ضرور پڑھیں: ہاضمے کی خرابی اورمعدے کی تیزابیت ختم کرنے کاانتہائی سستاترین نسخہ ،چارروزمیں بیماری ہمیشہ کےلئے ختم

ایک سوال پر فخرزمان نے کہا کہ کئی سابق کرکٹرز نے کاو¿نٹی کرکٹ میں شرکت کرتے ہوئے اپنا کھیل نکھارا، میرے لیے بھی یہ بہترین موقع ہے، ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ میں بہت کچھ سیکھا، انگلینڈ میں گرمی کی وجہ سے کنڈیشنز ذرا مختلف اور ایشیا جیسی لگ رہی ہیں، ٹیمیں زیادہ ہونے کی وجہ سے مسابقت کی فضا متاثر ہوئی تاہم میں اپنی کارکردگی سے مطمئن ہوں.

..

ضرور پڑھیں: آصف زرداری صحت میں خرابی کے باعث کراچی منتقل ،کل نیب کے سامنے پیش نہیں ہوں گے

Top