single photo

شرجیل خان کی ڈھائی سالہ پابندی ختم ہو گئی

لاہور(قدرت روزنامہ) سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ کرکٹرشرجیل خان کی ڈھائی سالہ پابندی گزشتہ روز ہفتے کو ختم ہو گئی . حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے اوپنر شرجیل خان کو سپاٹ فکسنگ کیس میں ڈھائی برس معطل سمیت پانچ برس کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا، ان کی تیس ماہ کی سزا ہفتے کے روز ختم ہو گئی ہے .

ضرور پڑھیں: شرجیل خان نے قومی ٹیم میں واپسی کا پلان بتا دیا

شرجیل خان کوکرکٹ میں واپسی کے لیے اعتراف جرم کرکے عام معافی مانگنا ہوگی. ذرائع کے مطابق کرکٹ میں واپسی کے لیے ری حیب پروگرام مکمل کرنے کے بعد شرجیل خان کھیلنے کے اہل ہوں گے. شرجیل خان نے ری ہیب پروگرام کے لیے گزشتہ ہفتے پی سی بی سے رابطہ کیا تھا.پی سی بی اینٹی کرپشن سیکورٹی اینڈ ویجیلنس ڈیپارٹمنٹ کی مصروفیت کے باعث ری ہیب پروگرام شروع نہ کر سکا ہے.شرجیل خان کو ری ہیب پروگرام عید کی چھٹیوں کے بعد بجھوایا جائے گا. ری ہیب پروگرام مکمل کرتے ہی شرجیل خان کو کھیلنے کی اجازت ہو گی.توقع ہے کہ شر جیل خان آئندہ ماہ شروع ہونے والی قائد اعظم ٹرافی میں سندھ کی نمائندگی کرسکتے ہیں. شرجیل خان کو عوام سے اپنی غلطی کی معافی مانگ کر ندامت کا اظہار کرنا ہوگا.                                                     

..

ضرور پڑھیں: ”میرے ساتھ امتیاز سلوک کیا گیا اور۔۔۔“ شرجیل خان کو بحالی پروگرام ملتے ہی سلمان بٹ بھی پھٹ پڑے

Top