single photo

قطر سے 53 لیکن سعودی عرب میں قید کتنے پاکستانی رہا ہوگئے؟ عید سے پہلے ہی خوشخبری آگئی

دوحہ(قدرت روزنامہ) سعودی عرب سے 1350 پاکستانی قیدی رہا ہو کر واپس آگئے ہیں، ڈی پورٹ ہونے والے 1400 پاکستانی اِس کے علاوہ ہیں، قطر نے بھی 53 پاکستانی قیدی رہا کر دیئے . وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اورسیز پاکستانی زلفی بخاری کہتے ہیں کہ پاکستانی لیبر کیلئے مختلف ملکوں سے نئے معاہدے کئے ہیں، ایک سال کے دوران بیرون ملک جانیوالوں کی تعداد میں 51 فیصد اضافہ ہوا ہے .

ان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے 1350 قیدی رہائی کے بعد وطن واپس آچکے ہیں جبکہ 1400 افراد سعودی عرب سے ڈی پورٹ ہوکر بھی پاکستان پہنچ گئے ہیں، ڈی پورٹ ہونیوالوں کا رہائی پانیوالے قیدیوں سے تعلق نہیں . زلفی بخاری کہتے ہیں کہ قطر نے بھی 53 پاکستانی قیدی رہا کر دیئے ہیں، گزشتہ حکومت کے آخری سال ساڑھے 3 لاکھ پاکستانی باہر گئے، موجودہ حکومت کے ایک سال میں 6 لاکھ کے قریب لوگ بیرون ملک جاچکے ہیں .

. .

Top