single photo

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال ، روس بھی بھارت کے حق میں بول پڑا، مطالبہ کردیا

ماسکو (قدرت روزنامہ)روس نے کہا ہے کہ نئی دہلی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت میں تبدیلی کا اقدام بھارتی آئین کے تحت کیا گیا ہے، ماسکو نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت اپنے اختلافات شملہ معاہدے اور اعلان لاہور کے مطابق طے کریں . روسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ماسکو امید کرتا ہے کہ بھارت اور پاکستان مقبوضہ کشمیر کی حیثیت کے خاتمے کے بعد خطے میں کشیدگی بڑھانے کی اجازت نہیں دیں گے .

روس پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں بہتری کا حامی رہا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ دونوں ممالک اپنے اختلافات سیاسی اور سفارتی طور پر دو طرفہ بنیادوں پر شملہ معاہدے 1972 اور اعلان لاہور 1999 کے تحت کریں گے.

..

Top