single photo

ناروے میں سفید فام شخص کی مسجد میں گھس کر فائرنگ

اوسلو (قدرت روزنامہ) ناروے میں ایک سفید فام شخص نے مسجد میں گھس کر فائرنگ کر دی جس سے ایک شخص زخمی ہو گیا ہے . ناروے پولیس کے مطابق ایک سفید فام شخص جس کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی اس نے ناروے کے دارالحکومت اوسلو کے قریب النور سینٹر میں گھس کر فائر کھول دیا جس سے ایک تبلیغی جماعت کا شخص زخمی ہو گیا ہے .

ڈاکٹرز نے زخمی شخص کی حالت کے باعت میں تاحال کچھ نہیں بتایا ہے جبکہ فائرنگ کرنے والے شخص کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے پولیس نے علاقے میں تلاشی کا عمل شروع کر دیا ہے جبکہ مسجد سے فائرنگ کرمے والے شخص کے چھوڑے ہوئے ہتھیار بھی

برآمد ہوئے ہیں. اسلمک سینٹر کے متولی نے بتایا ہے کہ حلہ آور کے پاس چھوٹی بندوق جیسے دو ہتھیار تھے جبکہ اس کے پاس ایک پستول بھی تھا.

..

Top