single photo

وقت آگیا ہے کہ پاکستان بھارت کیخلاف بھرپور جنگ کی تیاری کر لے، سابق آرمی چیف کا خصوصی پیغام

لاہور(قدرت روزنامہ) سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ اسلم بیگ کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ پاکستان بھارت کیخلاف بھرپور جنگ کی تیاری کر لے، پاکستان کو اپنی آزادی کے دفاع اور بھارت کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے، کشمیر کی آزادی اور آبی جارحیت سے بچنے کیلئے جارحانہ قدم اٹھانا ہی ہوگا . تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے آرٹیکل 370 کے خاتمے اور فوج کی تعداد میں اضافہ کرنے سمیت کئی روز سے کرفیو لگائے رکھنے کے معاملے پر پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ اسلم بیگ نے ردعمل دیا ہے .

ضرور پڑھیں: ’جنسی صحت بھرپور بنانے کے لئے سب سے پہلے یہ کام کرنا چاہیے کہ۔۔۔‘ معروف ڈاکٹر نے سب سے اہم مشورہ دے دیا

دفاعی تجزیہ کار زید حامد کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ انہیں سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ اسلم بیگ کا پیغام موصول ہوا ہے، جس میں ان کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ اب پاکستان کو جنگ کی تیاریاں کر لینی چاہیں. سابق آرمی چیف کہتے ہیں کہ پاکستان کو اپنی آزادی کے دفاع، کشمیر کی آزادی کیلئے، بھارت کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے آبی ذخائر کے بچاو کیلئے جنگی تیاریاں

کرنا ہوں گی. پاکستان کو ایک بھرپور اور مکمل جنگ کی تیاریاں کرنی ہوں گی، یہ سب کچھ اب ناگزیر ہو چکا ہے. واضح رہے کہ گزشتہ 2 ہفتوں سے مقبوضہ کشمیر کے حالات انتہائی کشیدہ ہیں. آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد سے بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں موبائل فون، ٹیلی فون، ٹی وی اور انٹرنیٹ کی سروس بند کرکے اسے پوری دنیا سے الگ کر رکھا ہے. جبکہ پوری وادی میں ایک ہفتے سے کرفیو لگایا ہوا ہے. اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ بھارت پاکستان کے ساتھ سرحد پر فوج کی تعداد میں مزید اضافہ کر رہا ہے، جبکہ بھاری ہتھیار بھی سرحد پر پہنچائے جا رہے ہیں. اسی تمام صورتحال کے باعث وزیراعظم عمران خان نے بھی فوج کو ہر وقت الرٹ رہنے کا حکم دیا ہوا ہے.

..

ضرور پڑھیں: پاک فوج کی قومی شجر کاری مہم میں بھرپور شمولیت

Top