کوئٹہ (قدرت روزنامہ)شہید سراج رئیسانی کے صاحبزادے جمال خان رئیسانی نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پوری قوم جانتی ہے کہ کشمیر کا مسئلہ مذاکرات سے حل نہیں ہو سکتا . کشمیر کے معاملے پر جنگ ہمارے مقدر میں لکھ دی گئی ہے اور اس حقیقت کو کوئی جھٹلا نہیں سکتا .
ہمیں اب جنگ کے لیے ہر وقت تیار رہنا چاہئیے اور بلوچ قوم کشمیریوں کے لیے جنگ لڑنے کے لیے روزِ اول سے تیار ہے. غزوہ ہند کی شروعات.
پوری قوم جانتی ہے کہ کشمیر کا مسئلہ مزاکرات سے حل نہیں ہو سکتا، کشمیر کے معاملے پر جنگ ہمارے مقدر میں لکھ دی گئی ہے اور اس حقیقت کو کوئی جھٹلا نہیں سکتا. ہمیں اب جنگ کیلئے ہر وقت تیار رہنا چاہیے اور بلوچ قوم کشمیریوں کیلئے جنگ لڑنے کیلئے روزِ اول سے تیار ہے. غزوہ ہند کی شروعات
— Nawabzada Jamal Khan Raisani (@SonOfShaeed) August 8, 2019
جمال خان رئیسانی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں والد شہید سراج رئیسانی کی ویڈیو شئیر کی اور کہا کہ بابا جان شہید سراج رئیسانی اکثر مجھے یہ کہا کرتے تھے کہ "اللہ نے ہم پر بہت سی ذمہ داریاں عائد کر دی ہیں، دینِ اسلام کا تحفظ، پاکستان کا تحفظ، پاک فوج کا ساتھ دینا اور اپنے صوبے کو دشمنوں کی بری نظر سے بچانا، ہمیں اپنا مقصد پورا کرنا ہے چاہے اس کے لیے اپنی جان ہی کیوں نہ دینی پڑے".
بابا جان شہید سراج رئیسانی اکثر مجھے یہ کہا کرتے تھے کہ "اللہ نے ہم پر بہت سے زمہ داریاں عائد کر دی ہیں، دینِ اسلام کا تحفظ، پاکستان کا تحفظ، پاک فوج کا ساتھ دینا اور اپنے صوبے کو دشمنوں کی بری نظر سے بچانا، ہمیں اپنا مقصد پورا کرنا ہے چاہے اسکے لیے اپنی جان ہی کیوں نا دینی پڑے" pic.twitter.com/XSTm9zRzOc
— Nawabzada Jamal Khan Raisani (@SonOfShaeed) August 8, 2019
جمال خان رئیسانی کا کہنا تھا کہ جب بابا جان شہید سراج رئیسانی شہید ہوئے تو میں نے اُن کی قبر پر کھڑے ہو کر اُن سے عہد کیا تھا کہ "میں مرتے دم تک آپ کا مشن جاری رکھوں گا" اور اب اُس مشن میں پاکستان کا بچہ بچہ میرا ساتھی ہے. آپ سب میرے بازو ہیں. پاکستان کی سالمیت ہماری اولین ترجیح ہے چاہے نصیب میں فتح ہو یا شہادت.
جب بابا جان شہید سراج رئیسانی شہید ہوئے تو میں نے اُن کی قبر پر کھڑے ہو کر اُن سے عہد کیا تھا کہ "میں مرتے دم تک آپ کا مشن جاری رکھوں گا" اور اب اُس مشن میں پاکستان کا بچہ بچہ میرا ساتھی ہے. آپ سب میرے بازو ہیں. پاکستان کی سالمیت ہماری اولین ترجیح ہے چاہے نصیب میں فتح ہو یا شہادت pic.twitter.com/oymMZgMH44
— Nawabzada Jamal Khan Raisani (@SonOfShaeed) August 9, 2019
جمال خان نے مزید کہا کہ جو نام نہاد لوگ بلوچ ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں اور باہر بیٹھ کر اپنے ملک سے غداری کرتے ہیں وہ میرے والد شہید سراج رئیسانی کے جوتے کی خاک کے برابر بھی نہیں ہیں. میرے والد نے اپنے بڑے بیٹے کو کھویا اور خود وطن کے لیے جان قربان کی. بلوچ کٹ مر تو سکتا ہے لیکن اپنی دھرتی سے کبھی غداری نہیں کرتا.
..جو نام نہاد لوگ بلوچ ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں اور باہر بیٹھ کر اپنے ملک سے غداری کرتے ہیں وہ میرے والد شہید سراج رئیسانی کے جوتے کی خاک کے برابر بھی نہیں، میرے والد نے اپنے بڑے بیٹے کو کھویا اور خود وطن کیلئے جان قربان کی. بلوچ کٹ مر تو سکتا ہے پر اپنی دھرتی سے کبھی غداری نہیں کرتا
— Nawabzada Jamal Khan Raisani (@SonOfShaeed) August 9, 2019
ضرور پڑھیں: پاکستان کی بلوچ قوم کے لیے سعودی عرب سے بڑی خوشخبری آ گئی