single photo

صوبے میں 8 مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

پشاور(قدرت روزنامہ) سیلاب سے خبردار کرنے والے صوبائی ادارے فلڈ وارننگ سیل ،ہائیڈرو لوجی ایریگیشن ڈویژن کی جاری کردہ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق صوبے میں 8 مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ہے تفصیلات کے مطابق دریائے کابل میں ورسک اور نوشہرہ دریائے سندھ میں تربیلا(ان فلو) اور چشمہ(ان فلو اور اوٹ فلو) اور اٹک خیرآباد کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ہے جہاں پر پانی کا اخراج باالترتیب33321،59000،268000،300829،280079،270700 کیوسک ریکارڈ کیا گیااس کے علاوہ دریائے پنجکوڑہ میں دیر اور دریائے شا عالم میں تخت اباد کے مقامات پر بھی نچلے درجے کا سیلاب ہے جہاں پر پانی کا اخراج باا لترتیب10796،3563 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ صوبے کے دیگر دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں

. .

Top