لسبیلہ (قدرت روزنامہ) حکومت نے گوادر کے بعد بلوچستان میں ایک اور بندرگاہ کی تعمیر کے لیے فزیبلٹی رپورٹ کی منظوری دے دی . تفصیلات کے مطابق قومی ترقیاتی کونسل کا اجلاس آج ہوا جس میں حب میں خصوصی اقتصادی زون کے قیام کی اصولی منظوری دے دی گئی ہے جبکہ گوادر کے بعد بلوچستان میں لسبیلہ کے ساحلی علاقے گڈانی میں ایک اور بندرگاہ کی تعمیر کے لیے فزیبلٹی رپورٹ کی اصولی منظوری دے دی گئی ہے .
ضرور پڑھیں: بلوچستان کے وزیرصحت نصیب اللہ مری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
خیال رہے کہ اس سے پہلے بلوچستان کے شہر گوادر میں دنیا کی گہری ترین قدرتی بندرگاہوں میں سے ایک تعمیر کی گئی ہے جس پر اب کام بھی شروع ہو گیا ہے. یہ بندرگاہ چین کی مدد سے تعمیر کی گئی ہے اور اب کومت نے گوادر کے بعد بلوچستان میں ایک اور بندرگاہ کی تعمیر کے لیے فزیبلٹی رپورٹ کی منظوری دے دی ہے.
..ضرور پڑھیں: بلوچستان کا دارالحکومت دھماکے سے گونج اٹھا