روس اور کوریا کے جنگی طیاروں کا آمنا سامنا، روسی طیاروں پر فائر کر دیا گیا

سیول(قدرت روزنامہ) جنوبی کوریائی فوج نے ایک روسی جنگی طیارے کے خلاف دو انتباہی فائر کیے ہیں . غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملکی وزارت دفاع نے بتایا کہ اس روسی جنگی طیارے نے دو دیگر جہازوں کے ساتھ جنوبی کوریا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی .

ضرور پڑھیں: امریکی فوج پر فائر کیے گئے ایرانی میزائلوں کی تصاویر وائرل

یہ واقعہ جزیرہ ڈوک ڈو کے قریب پیش آیا. سیئول میں ملکی ذرائع نے مزید بتایا کہ دو چینی جہاز بھی اس علاقے میں داخل ہوئے. روسی جنگی طیاروں کے جنوبی کوریائی فضائی حدود میں داخل ہونے کا یہ پہلا واقعہ ہے. سیئول میں حکام نے ماسکو اور بیجنگ سے اس معاملے پر باقاعدہ شکایت کرنے

کا اعلان بھی کیا ہے. ....

..

ضرور پڑھیں: فضاء میں فائر کرنے سے کیا ہوتا ہے؟


Top