خورشید شاہ کا فارمولا مسترد، اپوزیشن جماعتوں نے اپنا فیصلہ سنا دیا

 

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اپوزیشن جماعتوں نے پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ کی تجویز کو مسترد کر تے ہوئے سب سے پہلے وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے ،خورشید شاہ نے وزیراعظم سے پہلے اسپیکر کو ہٹانے کا فارمولا دیا تھا، اپوزیشن جماعتوں نے دو دن تک خورشید شاہ کے فارمولا پر بحث کی . ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان نے تجویز دی کہ ماحول بنا ہوا ہے، لہٰذا وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں تاخیر نہیں کی جانی چاہیئ،پہلے اسپیکر کے خلاف تحریک پیش کی گئی تو وزیراعظم کو ارکان

کو مینیج کرنے کے لئے وقت مل جائے گا،سپیکر کو ہٹانے کے بعد وزیراعظم کو ہٹانے کے لئے مزید ایک سے ڈیڈ ماہ لگ جائے گا،اپوزیشن کی رائے ہے کہ اس وقت اسٹبلشمنٹ غیرجانبدار، اتحادی حکومت سے ناخوش، اور اپنے ارکان بھی ناراض ہیں،مولانا فضل لارحمن نے کہا کہ ہم نے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لئے نمبر گیم بھی پوری کرلی ہے،جب تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کا سو فیصد یقین ہے تو پھر اسپیکر کی بجائے ڈائریکٹ وزیراعظم کے خلاف تحریک لانی چاہیے،نواز شریف سمیت اپوزیشن کے اکثریتی رہنماؤں نے بھی مولانا فضل الرحمان کی تجویز کی حمایت کی،تفصیلی بحث اور مشاورت کے بعد اپوزیشن نے اسپیکر کی بجائے پہلے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں