single photo

’’ہاں، یہ میری غلطی تھی تاہم ۔ ۔ ۔‘‘ ورلڈکپ کے فائنل میں سری لنکن امپائر دھرما سینا نے اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا

کولمبو (قدرت روزنامہ)ورلڈکپ کے فائنل میں سری لنکن امپائر دھرما سینا نے اپنی غلطی کا اعتراف کرلیاورلڈ کپ فائنل میں انگلینڈ کو اوور تھرو کے 6 رنز دینے پر غلطی کا اعتراف کرلیا . ایکسپریس کے مطابق کرکٹ ورلڈکپ کے فائنل میں امپائرنگ کے فرائض انجام دینے والے سری لنکن امپائر دھرما سینا کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ فائنل میں اوور تھرو پر 6 رنز دینا غلطی تھی تاہم مجھے اپنے فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں .

انہوں نے کہا کہ لوگوں کے لیے ٹی وی پر ری پلے دیکھ کر بات کرنا بہت آسان ہے لیکن میدان میں ری پلے کی سہولت نہیں ہوتی، آئی سی سی نے میرے فیصلے کی تعریف کی ہے.واضح رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں آخری اوور میں مارٹن گپٹل نے کیپر کی جانب گیند پھینکی جو بین اسٹوکس سے ٹکرانے کے بعد باؤنڈری پار کر گئی تھی جس سے اوور تھرو کے 4 اضافی رنز انگلینڈ کے کھاتے میں آئے، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ سپراوور میں بھی برابر رہا تھا تاہم زیادہ باؤنڈریز کی بنیاد پر انگلینڈ کو ورلڈکپ کا فاتح قرار دیا گیا تھا.

..

Top