single photo

عید کس تاریخ کو ہوگی؟ حُکومت نے اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں عید الاضحیٰ 12 اگست کو منائی جائے گی . 12 اگست کو عید ہونے کا مطلب ہے کہ سرکاری اور کئی نجی شعبوں سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو کم از کم 5 روز کی چھٹیاں ملیں گی کیونکہ 12 اگست کو پیر ہے اور اس سے پہلے ہفتے اور اتوار کو چھٹی ہوتی ہے جبکہ عیدالاضحی کے تیسرے روز 14 اگست کا دن ہوگا .

ضرور پڑھیں: ”بیوی نان نفقہ مانگ رہی ہے ، عید پر ہی کپڑے بھیج دیا کریں اور ۔۔“سپریم کورٹ میں روٹھی بیوی کو گھر واپس لانے سے متعلق شوہر کی درخواست پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ریمارکس

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی جی ایچ کیو

میں دفاعی پیداوار کے سیمینار کے دوران وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری سے استفسار کیا تھا کہ فواد چودھری صاحب! بکرا عید کب ہوگی آپ چاند کب نکال رہے ہیں جنرل قمر جاوید باجوہ کے اس استفسار پر حاضرین مسکرا دئیے تھے.

..

ضرور پڑھیں: مجھے نماز بھی نہیں پڑھنے دیتے، عید کی نماز بھی نہیں پڑھنے دی

Top