single photo

’ بیٹی پیدا ہوئی تو سالی نے میسج کرکے کہا بچہ تمہارا نہیں ہے‘ محسن عباس حیدر نے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر اپنی بیوی پر بڑا الزام لگادیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نجی ٹی وی چینل کے معروف تفریحی پروگرام ’’مذاق رات‘‘ کے ڈی جے محسن عباس حیدر کا اپنی اہلیہ فاطمہ سہیل پر مبینہ تشدد اور ایک دوسرے پر سنگین الزامات کا سلسلہ جاری ہے ،محسن عباس حیدر نے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر اپنی اہلیہ فاطمہ سہیل پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب میری پہلی بیٹی پیدا ہونے والی تھی تو میری سالی عائشہ سہیل ، اس کے بھائی علی اور کزن اُسامہ نے مجھے موبائل پر میسجز بھیجنا شروع کر دیئے تھے کہ یہ بچی تمہاری نہیں ہے . لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن عباس حیدر کا کہنا تھا کہ میرے ہاتھ کے نیچے قرآن پاک ہے،میں جھوٹ نہیں بولوں گا،جب میری پہلی بیٹی پیدا ہونے والی تھی تو میری اہلیہ کی بہن عائشہ سہیل ، اس کے بھائی علی اور کزن اُسامہ نے مجھے موبائل پر میسجز بھیجنا شروع کر دیئے تھے کہہ بچی تمہاری نہیں ہے ،اِس کے تو اتنے لڑکوں کے ساتھ چکر تھے اور اِن لڑکوں کے ساتھ اُنہوں نے تصاویر بھیجنا شروع کر دیں ،تو جس فیملی کی اپنی بہن کے لئے یہ سوچ ہو وہ میرے اوپر کتنی تہمتیں لگا سکتے ہیں ؟اس پر مجھے صفائی دینے کی ضرورت نہیں ہے .

ضرور پڑھیں: “بیوی کو چاہیے تھا کہ شوہر کی۔۔۔” محسن عباس حیدر اور ان کی اہلیہ کے معاملات پر اداکارہ میرا بھی بول پڑیں

انہوں نے کہا کہ تقریبا 5 سالہ شادی کی مدت میں ہم بہت زیادہ بھی ایک ساتھ رہے ہوں تو وہ ایک سال کا عرصہ بنتا ہے اور چار سال ہم الگ ہی رہے ہیں ،وہ چار سال مجھ سے اگر مار کھاتی رہی ہے تو کوئی ایک میڈیکل رپورٹ ہے؟. انہوں نے کہا کہ آج سے دو چار روز قبل رات 2 بجکر 32 منٹ پر میں سو رہا تھا کہ میرے گھر کی مسلسل بجنا شروع ہو گئی اور باہر گلی میں سے فاطمہ سہیل کے چلانے کی آوازیں آنے لگیں،میں نے سوچا کہ مجھے دروازہ نہیں کھولنا چاہئے، کوئی بڑا تماشا لگ جائے گا سوسائٹی میں، تاہم فاطمہ نےشور مچانا شروع کر دیا جس پر میں نے دروازہ کھول دیا اور وہ اندر آ گئیں اور شور مچانا شروع کر دیا جس پر میں کسی بڑے جھگڑے سے بچنے کے لئے گھر سے باہر نکل گیا .محسن عباس حیدر کا کہنا تھا کہ میرے پاس کوئی اسلحہ نہیں ہے لیکن میں ان کی یاد دہانی کے لئے بتا دوں کہ ڈریم ولاز لاہور میں جہاں ہم رہا کرتے تھے،وہاں پر ہم دونوں میاں بیوی میں جھگڑا ہوا تو اس نے اپنے بھائی اور والدہ کو بلا لیا اور اس کا بھائی اسلحہ لے کر میرے گھر میں داخل ہوا ،ان کی والدہ نے اس موقع پر اتنی بازاری زبان میں گالیاں نکالیں کہ جو میں نے کبھی کسی عورت سے نہیں سنیں .

..

ضرور پڑھیں: محسن عباس حیدر سے شادی کرنے کی خبروں پر نازش جہانگیر نے خاموشی توڑ دی

Top