single photo

عمران خان کا استقبال کرنے والی یہ امریکی خاتون کون ہے؟

(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم عمران خان کے استقبال کیلئے ایئر پورٹ پر آنے والی امریکی خاتون کا نام میری کیٹ فشر ہے جنہیں 8 جولائی 2019 کو ایکٹنگ چیف آف پروٹوکول کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے . امریکی محکمہ خارجہ کی ویب سائٹ کے مطابق مس فشر نے 2018 میں دفتر خارجہ میں بطور اسسٹنٹ چیف آف پروٹوکول کے طور پر شمولیت اختیار کی تھی جس کے بعدوہ ڈپٹی چیف آف پروٹوکول بن گئیں اور اب وہ پروٹوکول کے محکمے کی ایکٹنگ سربراہ ہیں .

مس فشر کا کام بیرون ممالک سے آنے والے بادشاہوں، ملکاﺅں، صدور اور وزرائے اعظم کا اپنے ملک کی سرزمین پر استقبال کرنا ہے.

..

Top