single photo

اہم سرکاری اداروں اور بینکوں کا انکار،چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے شکست تسلیم کرلی،حیرت انگیز انکشافات،وزیراعظم کو آگاہ کردیاگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی نے 5 ہزار555 ارب محصولات جمع کرنے سے معذرت کرلی ہے . چیئرمین ایف بی آر نے صورتحال سے وزیراعظم عمران خان کوبھی آگاہ کردیا ہے .

 میڈیارپورٹس  کے مطابق بینکوں نے بھاری رقوم کی آن لائن رپورٹ دینے سے معذرت کرلی ہے جبکہ گیس اور بجلی کی وزارتوں نے کمرشل اور صنعتی میٹر زپر ایکٹو ٹیکس دھندہ بنانے سے معذرت کرلی ہے . رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ای سی پی نے غیر رجسٹرڈکمپنیوں کو زبردستی رجسٹرڈ کرنے سے بھی معذرت کرلی ہے اور مزید یہ کہ صوبائی ریونیو اداروں نے ٹرن اور پورٹ میں تعاون سے بھی معذرت کرلی ہے جس کے بعد شبرزیدی نے 5 ہزار555 ارب محصولات جمع کرنے سے معذرت کرلی ہے اورانہوں نے اس تمام صورتحال سے وزیراعظم عمران خان کو بھی آگاہ کردیا ہے جو اس وقت سرکاری دورے پر امریکہ میں موجود ہیں .

. .

Top