single photo

سویڈن میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ، 9 افراد ہلاک

سٹاک ہوم(قدرت روزنامہ) سویڈن کے شمالی شہر اومی میں چھوٹا طیارہ ٹیک آف کے فوری بعد قریبی جزیرے سٹورسینڈزکار پر گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجہ میں اس میں سوار تمام 9 افراد ہلاک ہوگئے . غیر ملکی میڈیا کے مطابق طیارے کو حادثہ مقامی وقت کے مطابق سہ پہر دو بجے اومی ایئر پورٹ کے رن وے سے ٹیک آف کے بعد محض دو کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا .

سویڈن کے وزیر اعظم سٹیفن لووین نے حادثے پر گہرے دکھ اور ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے.

چینی خبر رسان ادارے کی رپورٹ کے مطابق حادثے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی تاہم پولیس حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ طیارے کو حادثہ ٹیک آف کے فوری بعد پیش آیا.طیارے پر سوار افراد نے فضا سے پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگیں لگانا تھی.

..

Top