single photo

رانا ثناءاللہ نے بھی گھر سے کھانا منگوانے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کردی

لاہور(قدرت روزنامہ) سیشن عدالت نے منشیات سمگلنگ کے الزام میں گرفتار رانا ثنا اللہ کی جیل میں گھر سے کھانا منگوانے کے لیے دائر درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی، عدالت نے 13جولائی کو سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل سے جواب طلب کرلیا . ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور نے منشیات کیس کے ملزم رانا ثنا اللہ کی جانب سے ایڈووکیٹ فرہاد علی شاہ کی درخواست پر سماعت کی .

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ رانا ثنا اللہ دل کے عارضے میں مبتلا ہیں، انہیںڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق صرف

پرہیزی کھانا دیا جا سکتا ہے لیکن کیمپ جیل حکام اس حوالے سے ان کی بات نہیں سن رہے.درخواست گزار کے وکیل نے قانونی نقطہ اٹھایا کہ جیل میں بند قیدیوں سے غیر انسانی سلوک نہیں کیا جا سکتا. رانا ثنا اللہ کا پرہیزی کھانا بند کرکے ان کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا جا رہا ہے لہٰذاانسانی ہمدردی کی بنیاد پر انہیںگھر کا کھانا فراہم کرنے کی اجازت دی جائے.عدالت نے دائر درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے 13 جولائی کو سپریٹنڈنٹ کیمپ جیل سے جواب طلب کر لیا.

..

Top