single photo

شیخ رشید احمد اپنی نااہلی کا ملبہ عملے پرڈالنے کی بجائے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) صدر نیشنل لیبرفیڈریشن پاکستان شمس الرحمن سواتی نے کہاہے کہ رحیم یارخان میں اکبرایکسپریس ٹرین حادثہ افسوسناک سانحہ ہے شہداء کے لواحقین سے اظہارتعزیت اورزخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگوہیں ،وزیرریلوے شیخ رشید احمد اپنی نااہلی کا ملبہ ڈرائیواورعملے پرڈالنے کی بجائے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں محکمہ ریلوے کانظام درست کرنے کی بجائے نئے ناموں سے پرانی ٹرینوں کے افتتاح کرکے میڈیا میں وقتی پوائنٹ اسکورنگ توکی جاسکتی ہے لیکن یہ عوام کے ساتھ ظلم ہے .

ولہارریلوے اسٹیشن پراندوہناک حادثے پراپنے ردعمل میں مزد وررہنما نے کہاکہ چئیرمین ریلوے بھی ڈرائیو رکی بجائے آپریشن سسٹم کی ناکامی کی بات کررہے ہیں ایسے حالات میں وفاقی وزیراپنی نااہلی تسلیم کرنے کی بجائے سابقہ ادوارکے حادثوں کے موقع پر وزیرریلوے سے مستعفی ہونے کے مطالبوں کواپنی ذات پرنافذ کرنے کیلئے کیوں تیارنہیں ہیں،شیخ رشید کووزات سے چمٹنے کی بجائے گھرجانا چاہیے .

. .

Top