CORONAVIRUS
PAKISTAN
CONFIRMED CASES

30416

 

 

 

  • Deaths
    661
  • Sindh
    11480
  • Punjab
    11093
  • Balochistan
    2017
  • KP
    4669
  • Islamabad
    641
  • GB
    430
  • AJK
    86

 


بھارت کے لیے فضائی حدودکی بندش کا معاملہ، پاکستان کے اعلان نے بھارت کی پریشانی میں اضافہ کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ))سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اوور فلائی پر پابندی کا نیا نوٹم جاری کر دیا،26 جولائی تک ہر قسم کی ٹرانزٹ پروازوں پر پابندی ہو گی، اس سے قبل ٹرانزٹ اور اوور فلائی پر 12جولائی تک پابندی عائد تھی . ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اوور فلائی پر پابندی کا نیا نوٹم جاری کر دیا ہے .

ضرور پڑھیں: فضائی حدود کی خلاف ورزری پر پاکستان نے بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا

بھارتی طیارے پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکیں گے. پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستانی فضائی حدود 27 فروری سے بند ہے. پاکستان کی مشرقی فضائی حدود مکمل طور پر بند ہے تاہم

ملک کی مغربی فضائی حدود میں جزوی آپریشن بحال ہے.بھارت کے لیے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی لگائی گئی تھی لیکن اس پابندی میں مزید اضافہ کر دیا گیا، جس سے بھارت کی پریشانی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے.

..

ضرور پڑھیں: فضائی حدود کی خلاف ورزی ، پاکستان نے بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا


Top