single photo

انگلینڈ کے فائنل میں پہنچنے پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایک بار پھر بھارت کے زخموں پر نمک چھڑک دیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے انگلینڈ کو فائنل میں پہنچنے پر اس طریقے سے مبارکباد دی ہے کہ بھارتیوں کے زخم ایک بار پھر ہرے ہوگئے . دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا کو ہرا کر فائنل میں رسائی حاصل کرنے والی برطانوی کرکٹ ٹیم کو ٹوئٹر پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے مبارکباد دی .

انہوں نے اپنے پیغام میں انتہائی ذو معنی انداز میں الفاظ کا استعمال کیا اور کہیں بھی بھارت کا نام نہیں لیا لیکن سمجھنے والے سمجھ گئے کہ کس کے زخموں پر نمک چھڑکا جارہا ہے . انہوں نے لکھا دونوں فائنلسٹ ٹیموں نے کامیابی کے ساتھ کھیل کے میدان میں ’لائن‘ کراس کی اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا . دونوں ٹیموں کیلئے تاریخ رقم کرنے کے یکساں مواقع ہیں کیونکہ دونوں ہی پہلی بار ورلڈ کپ جیتیں گے . یہاں یہ وضاحت بھی ضروری ہے کہ بھارت نے 26 فروری کو پاکستان کی لائن کراس کی تھی جس کا جواب 27 فروری کو ابھی نندن کی شکل میں پوری دنیا کے سامنے آیا تھا . خیال رہے کہ انگلینڈ سے بھارتی ٹیم جان بوجھ کر راﺅنڈ میچ ہاری تھی تاکہ پاکستان ٹیم کی سیمی فائنل تک رسائی کو ناممکن بنایا جاسکے لیکن پاکستان کی جگہ سیمی فائنل میں پہنچنے والی ٹیم نیوزی لینڈ نے ہی بھارت کو سیمی فائنل میں آﺅٹ کلاس کردیا تھا . بھارت کے سیمی فائنل سے باہر ہونے پر بھی ڈی جی آئی ایس پی آر نے اسی قسم کا پیغام دیا تھا جس میں انہوں نے ’ سرپرائزڈ بائی نیوزی لینڈ‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا تھا . واضح رہے کہ 26 فروری کو جب بھارتی فضائیہ کے طیاروں نے پاکستان کی حدود کی خلاف ورزی کی تھی تو ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ہم بھارت کو ’سرپرائز‘ دیں گے .

. .

Top