single photo

(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی پر زوال کی کالی رات ۔۔۔مگر آج پاکستان کے کس قابل فخر بیٹے نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ؟ عمران خان کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ایک طرف سیاسی جماعتوں کی جانب سے حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے تو دوسری جانب پی ٹی آئی کی مقبولیت کا عالم یہ ہے کہ دن با دن لوگ پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوتے جارہے ہیں . گزشتہ کچھ دنوں سے ملکی سیاست میں یہ بحث جاری ہے کہ لیگی اراکین اسمبلی نے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کر دیا ہے، اور مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی ہے، دوسری جانب سینیٹ میں بھی لیگی ارکین کی جانب سے بغاوت کر دی گئی ہے تاہم اب پاکستان کی ایک بڑی شخصیت نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر کے یہ ظاہر کر دیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا گراف مسلسل اوپر جا رہا ہے .

ضرور پڑھیں: یہ تو ہونا ہی تھا۔۔۔نواز شریف کا پاکستان میں رہنا عمران خان کی حکومت کے لیے خطرناک کیوں؟ تہلکہ خیز تفصیلات

تفصیلات کے مطابق آج کے رو ز وزیر اعظم ہاؤس میں نگران وزیر داخلہ بیرسٹر علی ظفر نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں پاکستان کی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ مستقبل کے حوالے سے بھی لائحہ عمل طے کیا گیا ،

اس ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء عبدالعلیم خان بھی موجود تھے، ملاقات میں بیرسٹر علی ظفر نے پاکستان تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا، اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان اور عبدالعلیم خان کی جانب سے بیرسٹر علی طفر کے فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا اور انہیں پاکستان تحریک انصاف میں خوش آمدید کہا گیا. اس موقع پر بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں یہ نظر آرہا ہے کہ موجودہ حکومت عمران خان کی قیادت میں اس ملک کو معاشی بحران سے نکالنے میں کامیاب ہوجائے گی، حکومت جس طرح دن رات محنت سے کام کر رہی ہے ببہت جلد پاکستان کا شمار دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں ہوگا.

..

ضرور پڑھیں: ’’نواز شریف نے صحت سے متعلق اتنی غلط بیانی کی ہے کہ اب ۔۔۔‘‘سابق وزیر اعظم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر عمران خان نے (ن) لوگ کو بڑ اسرپرائز دے ڈالا

Top