single photo

’’ اب ان کے ساتھ تعاون کے علاوہ تمہارے پاس کوئی حل نہیں۔۔۔۔‘‘ آج نوازشریف نے مریم نواز کو کیا ہدایات جاری کر دیں؟ اڈیالہ جیل میں ہونے والی ملاقات کا احوال سامنے آگیا

لاہور(قدرت روزنامہ) آج کے روز پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف اور نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی . اس ہفتہ وار ملاقات کی خاص بات یہ تھی کہ مریم نواز اور شہباز شریف کے علاوہ کسی اور تیسرے شخص کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی .

اس ملاقات کے دوران میاں نواز شریف کی اپنے بھائی شہباز شریف اور بیٹی مریم نواز سے کیا بات چیت ہوئی، اس حوالے سے اندر کی باتیں باہر آ گئی ہیں . ذرائع کے مطابق مریم نواز نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو سیاسی معاملات اور پارٹی امورکے بارے میں مختصر طور پر آگاہ کیا . مریم نواز نے اپنے والد کو احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی ویڈیو کے منظر عام پر آنے اور اس کے بعد کی صورتِ حال کے بارے میں بھی بتایا . اس ملاقات کے دوران چئیرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد اور نئے چئیرمین سینیٹ کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی . نوازشریف نے دونوں رہنماؤں کو ہدایت کی کہ وہ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے ساتھ بھرپور تعاون کریں . اس موقع پر انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے عہدے کے لیے میرحاصل بزنجو کو نامزد کیا جائے کیونکہ وہ جمہوری روایات کے امین ہیں . میری تجویز ہے کہ انہیں نامزد کیا جائے . نواز شریف نے کہا کہ پارلیمنٹ کے تقدس کو برقرار رکھنے کیلئے اپوزیشن کیساتھ چلیں گے . مریم نواز نے نوازشریف کو اپنی 19جولائی کو نیب طلبی کا بھی بتایا . جس پر سابق وزیر اعظم نے اپنی صاحبزادی کو ہدایت کی کہ وہ ہر صورت میں 19 جولائی کو احتساب عدالت کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی اور انہوں نے نے مریم کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت ہے گزر جائے گا . ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں . جبکہ مریم نواز کو ساتھ ساتھ حکومت مخالف جلسے اور ریلیاں جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی . انہوں نے کہا کہ مہنگائی سے پسی عوام کیلئے مسلم لیگ ن واحد امید ہے . مریم نواز نے منڈی بہاؤالدین کے کامیاب جلسے سے آگاہ کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف سے کہا کہ میاں صاحب گھبرائیں نہیں لوگ آپکے ساتھ ہیں .

. .

Top