single photo

عمران خان نے پاکستان کی تاریخ بدل کر رکھ دی ۔۔۔20 سال بعد دنیا کی کونسی طاقتور شخصیت آج پاکستان پہنچ رہی ہے؟ اچانک بریکنگ نیوز آگئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) 20 سال میں پہلی بار ولرڈ اکنامک فورم کے سربراہ دورہ پاکستان پر پہنچ رہے ہیں جہاں پر وہ وزیر اعظم عمران خان سے خصوصی ملاقات کریں گے اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائےگا . تفصیلات کے مطابق 20 سال میں پہلی بار ورلڈ اکنامک فورم کے صدر برج برنیڈوز دورہ پاکستان پر پہنچ چکے ہیں، برج برنیڈوز آج اسلام آباد میں وزیر اعظم ہاؤس میں وزیر اعظم عمران خان سے خصوصی ملاقات کریں گے، ملاقات میں پاکستان کے معاشی و سیاسی حالات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، ورلڈ اکنامک فورم کے صدر کو یہ دورہ نہایت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس میں پاکستان کو یہ یقین دلایا جائے گا کہ مشکل حالات میں پاکستان کی جانب سے کی جانے والی کوششوں پر ورلڈ اکنامک فورم پاکستان کے ساتھ ہے اور یہ تعاون جاری رہے گا .

اپنے اس دورے کے دوران ورلڈ اکنامک فورم کے صدر وزیر پیٹرولیم نادر بابر، کامرس کے مشیر عبدالرازق داؤد، موسمیاتی تبدیلی کے مشیر ملک امین اسلم، وزیر تعلیم شفقت محمود اور سیکرٹری خارجہ سہیل محمود کے مشیر سے بھی ملاقات کریں گے . اس دوران پاتھ فائنڈر گروپ کے چیئرمین اکرم سہگل کی جانب سے ورلڈ اکنامک فارم کے صدر کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا ہے . خیال رہے کہ 20 سال میں یہ موقع پہلی بار آیا ہے جب ورلڈ اکنامک فورم کے صدر دورہ پاکستان پر ہیں اس سے پہلے ایسا دورہ نہیں کیا گیا .

. .

Top