single photo

اسرائیل کے خلاف ایتھوپیا کے یہودیوں کا مظاہرہ

غزہ(قدرت روزنامہ) مقبوضہ فلسطین میں بسائے گئے ایتھوپیا کے سیاہ فام یہودیوں نے ایک بار پھر مظاہرہ کر کے اسرائیلی پولیس کے تشدد اور نسل پرستانہ اقدامات کی مذمت کی ہے . ہفتے کی رات شہر حیفا میں صیہونی پولیس کے ہاتھوں ایتھوپین نڑاد ایک سیاہ فام نوجوان کی ہلاکت کے بعد مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں بسائے گئے ہزاروں یہودیوں نے تل ابیب، حیفا، اشدود اور اشکلون میں احتجاجی مظاہرے کئے جبکہ صیہونی پولیس نے کم از کم پچاس مظاہرین کو گرفتار کر لیا .

ضرور پڑھیں: ’ امریکہ نے اسرائیل کو خوش کرنے کیلئے یہ کام کیا ‘ ایران نے الزام عائد کردیا

مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا ہوا تھا کہ نسل پرستی اور پولیس تشدد بند کیا جائے اور ایتھوپیا سے نقل مکانی کرنے والے یہودیوں کے حقوق کا پاس و لحاظ رکھا جائے. مقبوضہ فلسطین کے دیگر شہروں میں بھی کئے جانے والے اس طرح کے مظاہروں کے دوران اسرائیل کی پولیس نے کئی افراد کو گرفتار کر لیا. ایتھوپیا کے یہ یہودی اسرائیلی حکومت کی جانب سے کئے جانے والے وعدوں کے تحت مقبوضہ فلسطین منتقل ہوئے ہیں جبکہ حکومت انھیں تیسرے درجے کا شہری سمجھتی ہی

..

ضرور پڑھیں: اسرائیل کی خفیہ ایجنسی نے پاکستان کے سیاستدانوں، اعلیٰ افسران کا ذاتی ڈیٹا چرالیا،کھلبلی مچ گئی،سیکورٹی ادارے بھی متحرک ہوگئے

Top