single photo

شادی کی تقریب میں 9 آدمیوں نے حاملہ خاتون کو لاتیں مار مار کر حمل ضائع کردیا، لیکن پھر اس خاتون نے کیا کیا؟ جان کر آپ کی بھی آنکھوں میں آنسو آجائیں گے

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں ایک شادی کی تقریب میں 9درندہ صفت آدمیوں نے ایک حاملہ لڑکی کے پیٹ میں لاتیں مار مار کر اس کا حمل ضائع کر دیا، جس کے بعد لڑکی نے ایسا کام کر ڈالا کہ سن کر کسی کی بھی آنکھیں نم ہو جائیں . میل آن لائن کے مطابق یہ افسوسناک واقع بھارتی شہر آگرہ میں پیش آیا جہاں تبسم نامی 26سالہ لڑکی اپنے شوہر کے کزن کی شادی میں شریک تھی .

ضرور پڑھیں: شادی کی تقریب میں 9 آدمیوں نے حاملہ خاتون کو لاتیں مار مار کر حمل ضائع کردیا، لیکن پھر اس خاتون نے کیا کیا؟ جان کر آپ کی بھی آنکھوں میں آنسو آجائیں گے

وہاں تقریب میں موسیقی پر جھگڑا ہوا اور 9آدمیوں نے، جو تبسم کے شوہر کے رشتہ دار ہی تھے، تبسم کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا. رپورٹ کے مطابق تبسم 5ماہ کی حاملہ تھی. پیٹ میں لاتیں لگنے پر اس کا حمل ضائع ہو گیا. جس پرتبسم نے اپنے ضائع ہونے والے پانچ ماہ کے بچے کو شاپنگ بیگ میں ڈالا اور پولیس سٹیشن چلی گئی. پولیس نے تبسم کی درخواست پر 9ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور اب تک ان میں سے6کو گرفتار کر چکی ہے. گرفتار ہونے والے ملزمان کی شناخت عدیل حسین، ساجد حسین، عبدالحسین، فاروق حسین، نسیم اور نذیر کے نام سے ہوئی ہے. ان تمام ملزمان کا تعلق بھارتی شہر بدایوں سے تھا جو شادی پر آگرہ آئے تھے.

..

Top