single photo

آصف زرداری کو جیل بھجوانے میں ایان علی نے کردار ادا کیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)معروف صحافی ہارون رشید کا کہنا ہے کہ کہ ایان علی نے آصف علی زرداری کے خلاف کئی انکشافات کیے ہیں . اور وہ جعلی بینک اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ کیس میں آصف علی زرداری کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے کو بھی تیار ہو گئی ہیں .

ضرور پڑھیں: آصف زرداری کی طبیعت سنبھل نہ سکی

دوران پروگرام گفتگو کرتے ہوئے ہارون الرشید کا کہنا تھا کہایان علی نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں بہت ساری تفصیلات مہیا کیں. جب کہ دوسری جانب کرنسی اسمگلنگ کیس میں ایان علی کے خلاف جائیداد ضبطگی کی کاروائی کا آغاز کرتے ہوئے ان کا کراچی میں فلیٹ بحق سرکار ضبط کرلیا گیا ہے اور نیلامی کے احکامات بھی جاری کردیئے ہیں. ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی ساﺅتھ نے کسٹم عدالت راولپنڈی میں رپورٹ جمع کروائی، جس کے مطابق آیان علی کا فلیٹ نمبر 804ضبط کر لیا گیا اور کسٹمز کی خصوصی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے فلیٹ کی نیلامی کے احکامات جاری کردیئے ہیں. پراسیکیوٹر کسٹمز کے مطابق فلیٹ کی نیلامی سے حاصل رقم سرکاری خزانے میں جمع ہوگی‘یاد رہے 9 مارچ کو کسٹم عدالت نے پیش نہ ہونے پر ایان علی کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے تھے، جس کے بعد ایان علی نے وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست دائر کی تھی. خیال رہے ایان علی پر پانچ لاکھ ڈالر غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقل کرنے کے الزام کے تحت کسٹم حکام نے مقدمہ درج کر رکھا ہے. واضح رہے کہ ماڈلایان علی 2015 میں اسلام آباد ائیرپورٹ سے دبئی پانچ لاکھ ڈالرز غیر قانونی طورپر لے جاتے ہوئے پکڑی گئیں تھیں، جس کے بعد انہیں تین ماہ جیل کی ہوا کھانی پڑی تھی، کیس کی سماعت کسٹم عدالت میں ہوئی اور عبوری چالان میں ملزمہ کو قصور وار قرار دیا گیا اور نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا تھا. بعد ازاں ایان علی نے لاہور ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی جس پر عدالت نے ان کے حق میں فیصلہ سنایا اور بیرونِ ملک جانے کی اجازت بھی دی تھی، عدالتی اجازت کے بعد بیرون ملک روانہ ہوگئیں تھیں.

..

ضرور پڑھیں: سرکاری ڈاکٹرز ہم سے آصف زرداری کی میڈیکل رپورٹس شیئرنہیں کر رہے،سابق صدر پمز سے عدالت تک کا سفر نہیں کرسکتے، سردار لطیف کھوسہ کا حیران کن دعویٰ

Top