single photo

بلوچستان ، آئندہ مالی سال کا بجٹ 19 جون کوپیش کیا جائیگا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے آئندہ مالی سال کا بجٹ 19 جون کی شام چار بجے پیش کیا جائیگا ،بجٹ کی منظوری کے لئے کابینہ اجلاس آج ہوگا، بجٹ کا کل حجم 390ارب تک ہوگا، خسارہ 60ارب ، 6ہزارنئی ملازمتوں کا اعلان کیا جائیگا . سرکاری ذرائع کے مطابق بلوچستان کا مالی سال2019-20کا بجٹ 19 جون کو پیش کیا جائے گا ،صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور بلیدی ایوان میں بجٹ پیش کریں گے، ذرائع کے مطابق بجٹ کا مجموعی حجم 390 ارب تک ہوگا ،جس میں غیر ترقیاتی بجٹ295ارب روپے جبکہ ترقیاتی بجٹ کیلئی95 ارب روپے کے لگ بھگ رقم رکھے جانے کا امکان ہے ،ذرائع کے مطابق صوبے کا آئندہ مالی سال کا بجٹ بھی رواں مالی سال کے بجٹ کی طرح خسارے کا ہوگا ذرائع کے مطابق آئند ہ سال بجٹ خسارہ 60ارب تک ہونے کا امکان ہے، صوبے کو وفاق سے محصولات کی مد میں304ارب روپے اور اپنے وسائل 20ارب روپے آمد ن کی توقع ہے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں وفاق کی طرز پر گریڈ 1سے 16تک 10فیصد ،17سے 20تک 5فیصد بڑھائی جانے کی تجویز رکھی گئی ہے ،آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 6 ہزار نئی ملازمتوں اعلان کیا جائیگا ،ذرائع کے مطابق تعلیم کیلئے 60ارب،امن وامان کیلئے چالیس ارب ،صحت کیلئے 24ارب اور جنرل ایڈمنسٹریشن کیلئے بیس ارب روپے مختص کئے جانے کا امکان ہے

.

.

Top