CORONAVIRUS
PAKISTAN
CONFIRMED CASES

13947

  • Deaths
    293
  • Sindh
    4956
  • Punjab
    5526
  • Balochistan
    853
  • KP
    1984
  • Islamabad
    245
  • GB
    318
  • AJK
    65


ایک ماہ کے بعد ملک میں لوٹی ہوئی دولت واپس آجائے گی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ ملک میں ایک نیا سلسلہ شروع ہونے جا رہا ہے . سزا اور جزا تو اپنی جگہ ہے لیکن کہا جا رہا ہے کہ لوٹی ہوئی دولت واپس لائی جائے .

ضرور پڑھیں: صرف ایک ماہ کے دوران ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 2 ارب ڈالرز سے زائد کی کمی ہوگئی

اس سلسلے میں یہ معاملہ شروع ہو رہا ہے ، ہم دیکھیں گے کہ آئندہ ایک سے ڈیڑھ ماہ میں لوٹی ہوئی دولت واپس لاؤ کا سلسلہ حقیقتاً شروع ہو جائے گا. یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد وعدہ کیا تھا کہ وہ ملک و قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس لائیں گے جس کے لیے اقدامات بھی کیے گئے. مارچ 2019ء میں موصول ہونے والی خبر کے مطابق حکومت کے ریکوری یونٹ نے بیرون ملک سے پانچ سو تیس ملین روپے کی رقم ریکور کرنے میں کامیابی حاصل کر لی.حکومت نے بیرون ملک سے غیرقانونی دولت واپس لانے کا وعدہ کیا تھا جس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے. وفاقی حکومت کا ریکوری یونٹ پانچ سو تیس ملین روپے کی بڑی رقم ریکور کرنے میں کامیاب ہوگیا جبکہ مزید ریکوریاں بھی کی جارہی ہیں.

ذرائع کے مطابق یہ رقم غیر ملکی جائیداد اور غیر ملکی اکاونٹس کی مد میں ریکور کی گئی جبکہ ریکور کی جانے والی تمام رقم قومی خزانے میں جمع کروادی گئی تھی. حکومتی ذرائع کے مطابق سب سے بڑی ریکوری سنگا پور میں آف شور اکاؤنٹ کی مد میں کی گئی . بعض وجوہات کی بنا پرسنگاپور اف شوراکاونٹ کی تفصیلات کوخفیہ رکھا گیا تھا. یہ رقم اکاؤنٹ میں خفیہ طورپر رکھی گئی تھی. ریکوری ایف آئی آے، ایف بی آراوردوسرے اداروں کی مدد سے کی گئی ،چند ماہ میں سات ارب روپے سے زائد کی مزید ریکوری کا امکان ظاہر کیا گیا .تاہم اب چھوٹے پیمانے سے شروع ریکوری میں تیزی لانے کے مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں جس کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ قوم سے لوٹی ہوئی مزید دولت کو بھی واپس لایا جائے گا.

..

ضرور پڑھیں: کورونا وائرس کے خلاف فرائض انجام دینے والے ڈاکٹرز ، نرسز اور پیرا میڈیکس سٹاف کے لیے ایک ماہ کی تنخواہ کے برابر اضافی پیکیج کا اعلان


Top