single photo

روپے کی شاندار واپسی..چند ہی گھنٹوں میں ڈالر کتنا نیچے آگیا؟ جانئے

کراچی (قدرت روزنامہ)اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 25 پیسے کمی ہو گئی . تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں دو روپے پچیس پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر دوبارہ 144 روپے کا ہو گیا .

اوپن مارکیٹ میں تیزی کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی . یاد رہے کہ آج صبح کاروباری دن کے آغاز پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں دو روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد ڈالرکی قیمت 146 روپے ہو گئی تھی تاہم مارکیٹ میں تیزی کے بعد ڈالر کی قیمت دوبارہ 144 روپے کی سطح پر واپس آ گئی ہے . جبکہ دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت تاحال مستحکم ہے جہاں ڈالر 141 روپے 39 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے . یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں دو روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 144 روپے ہو گئی .

. .

Top