single photo

کیا آپ بتاسکتے ہیں کہ تصویر میں نظر آنے والے انگلینڈ کی مردانہ ٹیم کے ان کھلاڑیوں کے نام کیا ہیں اور انہوں نے یہ حلیہ کیسے بنایا؟

لندن (قدرت روزنامہ) پاکستان اور انگلینڈ کے مابین پانچ ایک روزہ میچز کی کرکٹ سیریز جاری ہے . دونوں ٹیموں کے مابین کھیلے جانے والے آخری میچ سے قبل انگلش کرکٹ بورڈ نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر 6 کھلاڑیوں کی تصاویر شیئر کیں .

یہ تصاویر دراصل سنیپ چیٹ کے فیچر جینڈر سویپ کے ذریعے بنائی گئی ہیں . اس فیچر کے ذریعے مرد کو عورت اور عورت کو مرد کا روپ دیا جاسکتا ہے . انگلش کرکٹ بورڈ نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر یہ تصاویر شیئر کرکے مداحوں کو انہیں پہچاننے کا ٹاسک دیا . بہت سے لوگوں نے بہت سے اندازے لگائے اور طرح طرح کے کمنٹس کیے . اس سے پہلے کہ ہم آپ کو ان کھلاڑیوں کے نام بتائیں آپ ایک بار پھر تصویر کو دیکھ کر کھلاڑیوں کو پہچاننے کی کوشش کریں . زنانہ روپ میں نظر آنے والے انگریزی مردانہ ٹیم کے ان کھلاڑیوں میں کپتان مورگن، جوئے روٹ، بین سٹوکس، جیسن رائے اور کرس واکس شامل ہیں .

. .

Top