single photo

’’ 1999ء میں میری شادی ہوئی تھی ۔۔۔‘‘چوہدری غلام حسین کے خبر بریک کرنے کے بعد ’ سیدہ کلثوم حئی ‘ پروگرام میں آگئیں ، پھر کیا ہوا؟ سارے حقائق پاکستانیوں کے سامنے آگئے

لاہور(قدرت روزنامہ)گزشتہ روز سینئر صحافی چوہدری غلام حسین کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ شہباز شریف نے لاہور میں ایک خاتون جو کہ وزیر اعلیٰ آفس میں کام کرتی تھیں اور انکا نام سیدہ کلثوم حئی ہے ان سے بھی خفیہ شادی کر رکھی ہے . تاہم وہ چوہدری غلام حسین کے شو میں خود آگئیں اور انہوں نے دودھ کا دودھ اور پانی کر دیا .

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل جی این این کے پروگرام مین خصوصی طور گفتگو کرتے ہوئے سیدہ کلثوم حئی کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے میں چینل کی شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے بات کرنے کا موقع دیا ، کل کی خبر کی وجہ سے مجھے بہت زیادہ تحفظات تھے جس کے بعد میں نے یہ فیصلہ کیا کہ میں اسی پروگرام میں عوام کے سامنے حقائق رکھوں جس میں شادی کا انکشاف کیا گیا . پہلی بات تو یہ ہے کہ میری کبھی بھی شہباز شریف سے شادی نہیں ہوئی ، دوسری بات یہ کہ میری شادی زندگی میں صرف ایک بار ہی ہوئی ہے وہ بھی طارق عباس قریشی سے ہوئی تھی جو کہ میرے سابقہ شوہر ہیں اور میرے ان سے ہی تین بچے بھی ہیں، 1999ء میں ہماری شادی ہوئی تھی اور 2012 میں یہ شادی ختم ہوگئی . میں اس قسم کی خاتون نہیں ہوں جو ایک خفیہ شادی کو افورڈ کر سکوں ، میں نے پہلے بھی باعزت طور پر شادی کی تھی اور اب اگر مستقبل میں بھی کبھی کوئی شادی کرونگی تو وہ بھی باعزت طریقے سے ہی ہوگی ، میرے نزدیک خفیہ شادیاں کرنا اور پھر جھوٹ بولنا قابل قبول نہیں ہے اور نہ ہی کبھی ہوگا ، شادی کوئی گناہ نہیں اگر طریقے سے کی جائے . کلثوم حئی کی باتیں سن کر پروگرام اینکر سعید قاضی کی جانب سے کہا گیا کہ آپ کو پٌروگرام میں بھلانے کا مقصد ہی یہی تھا کہ جو مارکیٹ میں افواہیں ہیں وہ دم توڑ جائیں اور آپ خود حقائق سے عوام وک آگاہ کریں . خیال رہے کہ دو روز قبل اسی پروگرام میں سینئر اینکر پرسن چوہدری غلام حسین کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ شہباز شریف اور سیدہ کلثوم حئی نامی خاتون کے درمیان شادی ہوئی تھی جو کہ شہباز شریف کی تیسری مگر خفیہ شادی تھی .

. .

Top