single photo

بڑا سیاسی انکشاف: عمران خان غضب ناک چال چل گئے ۔۔۔ کسی کو کانوں کان خبر نہ ہوئی اور اپنے جگری دوست جہانگیر ترین کو آین آراو دے دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ فردوس باجی کے وزیر اعظ نے ایمنسٹی سکیم کی صورت میں علیمہ باجی اور جہانگیرترین کو این آر او دیا ہے،نا اہل حکومت کو جمہوریت کی وجہ سے اب تک برداشت کررہے ہیں لیکن عید کے بعد تبدیلی سرکارکو ریورس گیئر لگنے والا ہے . انہوں نے فردوس عاشق اعوان کے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان چند ماہ قبل ایمنسٹی سکیم کو چوروں ڈاکوئوں کی سکیم قراردیتے رہے ،فردوس باجی بتائیں اب کن کن چوروں ڈاکوئوں کی بلیک منی کو تحفظ فراہم کیا ہے،کٹھ پتلی وزیر اعظم ابھی تک اپنی اے ٹی ایم کو خوش کرنے کی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں،فردوس باجی کے وزیر اعظم نے ایمنسٹی سکیم کی صورت میں علیمہ باجی اور جہانگیرترین کو این آر او دیا ہے .

انہوں نے کہا کہ حکومتی ترجمانوں کو ملکی مسائل سے زیادہ اپوزیشن کی فکر کھائے جا رہی ہے، ہم اس جمہوری سسٹم کو چلتے دیکھنا چاہتے ہیں لیکن عمران اینڈ کمپنی خود سب سے بڑے جمہوریت کے دشمن ہیں،ہم نے جمہوری کی مضبوطی کیلئے حلف اٹھائے، 35پنکچر اور چار حلقوں کاشور مچانے والوں کی طرح اسمبلیوں سے استعفے نہیں دیئے . عظمی بخاری نے کہا کہ ہم نا اہل حکومت کو جمہوریت کی وجہ سے اب تک برداشت کررہے ہیں، عید کے بعد تبدیلی سرکارکو ریورس گیئر لگنے والا ہے، ہم نا اہلوں کو برداشت کررہے ہیں لیکن قوم زیادہ دیر نہیں کرے گی، دوسری جانب ایک خبر یہ بھی تھی کہ مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی لوگوں کو جنوبی پنجاب کے نام پر بیوقوف بنانا بند کریں . وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 51 میں ترمیم سے جنوبی پنجاب صوبہ وجود میں آئے گا جو ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی ڈویژن پر مشتمل ہوگا . ان کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ میں بہت سا طبقہ ایسا ہے جو جنوبی پنجاب کے حق میں سوچ رکھتا ہے لیکن کچھ لوگ اپنے ماضی کے بل میں پھنسے ہوئے ہیں . شاہ محمود قریشی کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ن لیگ بہاولپور اور جنوبی پنجاب صوبوں کے قیام کا بل قومی اسمبلی میں جمع کرا چکی ہے . رہنما ن لیگ نے کہا کہ بل کی مخالفت پاکستان تحریک انصاف کے وزیر اور پارلیمانی سیکریٹری نے کی، اور اب یہ خبر آئی یے کہ مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ فردوس باجی کے وزیر اعظم نے ایمنسٹی سکیم کی صورت میں علیمہ باجی اور جہانگیرترین کو این آر او دیا ہے،نا اہل حکومت کو جمہوریت کی وجہ سے اب تک برداشت کررہے ہیں لیکن عید کے بعد تبدیلی سرکارکو ریورس گیئر لگنے والا ہے . انہوں نے فردوس عاشق اعوان کے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان چند ماہ قبل ایمنسٹی سکیم کو چوروں ڈاکوئوں کی سکیم قراردیتے رہے ،فردوس باجی بتائیں اب کن کن چوروں ڈاکوئوں کی بلیک منی کو تحفظ فراہم کیا ہے .

. .

Top