single photo

شہبازشریف کی برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست کی خبر جھوٹی اوربے بنیادہے‘ترجمان

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہبازشریف کے ترجمان عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ شہبازشریف کی برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست کی خبر جھوٹی اوربے بنیادہے، شہبازشریف کینسرسروائیورہیں،نیب کے عقوبت خانے میں رہے جس وجہ سے ان کا میڈیکل ٹیسٹ، ٹریٹمنٹ اور فالو اپ نہیں ہو سکا،لندن سے ان کے ڈاکٹر بھی لکھتے رہے کہ وقت پرٹیسٹ اورچیک اپ ضروری ہے . بدھ کو اپنے ویڈیو بیان میں ترجمان شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے کچھ ٹیسٹ کا فالو اپ 2 ہفتے کے بعد ہے، لندن میں شہبازشریف کے ٹیسٹ ہو رہے ہیں،لندن سے ان کے ڈاکٹر بھی لکھتے رہے کہ وقت پرٹیسٹ اورچیک اپ ضروری ہے .

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ شہباز شریف کا میڈیکل ٹیسٹ، ٹریٹمنٹ اور فالو اپ نہیں ہو سکا،شہباز شریف کوٹ لکھپت جیل میں رہے، شہبازشریف کینسرسروائیورہیں،نیب کے عقوبت خانے میں رہے، شہبازشریف کی برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست کی خبر جھوٹی اوربے بنیادہے .

. .

Top