single photo

شہباز شریف کی پکی چھٹی ۔۔۔ مریم نواز اندر کھاتے کیا سازش رچا رہی ہیں؟ چوہدری غلام حسین نے پلان ایکسپوز کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی و تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے کہا کہ پرویز رشید نے کہا ہے کہ قانونی پیچیدگیاں ختم ہونے ہی مریم نواز الیکشن لڑیں گی ، وہ سیاسی کارکن ہیں اور سیاست میں بھرپور کردار ادا کرتی ہیں . پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سعید قاضی نے کہا کہ ایسے بیانات دیکھ کر تو یہی کہا جا سکتا ہے کہ ان کے بچے لیڈر ہوں گے اور ہمارے بچے محکوم ہوں گے .

ان کے ہاں پیدا ہونے والے بچے بھی لیڈر ہوں گے . جس پر چوہدری غلام حسین نے کہا کہ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ شہباز شریف کی چھٹی کروا کر اور انہیں ہٹا کرمریم نواز کو اسمبلی میں لانے کی تیاری ہو رہی ہے . اس بات کی تیاری کی جا رہی ہے کہ کسی طرح مریم نواز کو اسمبلی میں لا کر لیڈر آف اپوزیشن بنانا ہے اورشہباز شریف کو اس عہدے سے ہٹوانا ہے . سعید قاضی نے کہا کہ اگر ان کی ڈیل ہو گئی اور ایک ہزار ارب روپے آ گئے تو کیا مریم نواز قومی اسمبلی کی ممبر بن جائیں گی جس پر چوہدری غلام حسین نے کہا کہ اگر ڈیل ہو بھی گئی تو بھی مریم نواز کی جو سپریم کورٹ سے نا اہلی ہوئی ہے وہ ختم نہیں ہو گی . سعید قاضی نے کہاکہ اطلاعات ہیں کہ اگر ڈیل ہو گئی تو مریم نواز بھی بیرون ملک روانہ ہو جائیں . اس ڈیل کے لیے سر توڑ کوششیں ہو رہی ہیں کہ کسی طرح ڈیل ہو جائے . جس پر چوہدری غلام حسین نے کہا کہ میرے ذرائع نے اس بات کی تصدیق نہیں کی . میرے ذرائع کا کہنا ہے کہ لوٹا ہوا پیسہ واپس کر کے ہی ان کی جان چھوٹے گی . وگرنہ ان کو کسی قسم کی رعایت نہیں ملے گی ، پھر چاہے وہ ٹی وی پر آ کر دیں یا کچھ بھی کریں لیکن پلی بارگین کریں اور کہیں کہ میری وجہ سے ملک کو اتنا نقصان ہوا اور میں اب یہ پیسے دے رہا ہوں صرف اسی صورت میں ان کی رہائی ہو سکتی ہے . دوسری جانب معروف صحافی و تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اپنی کوششوں سے پاکستان میں 5 سے 10 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری لانے میں کامیاب ہو گئے ہیں جس کا اعلان کسی بھی وقت وزیراعظم کی جانب سے کیا جائے گا . تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری غلام حسین نے کہا ہے کہ پنجاب کے گورنر چوہدری محمد سرور، جو برطانیہ میں ممبر پارلیمینٹ رہے، انہوں نے اپنی کوششوں سے اپنے ذرائع سے پاکستان میں پانچ سے لے کر دس بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کر لی ہے اور اس حوالے سے کاغذات پر دستخط بھی ہو گئے ہیں جس کا اعلان وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کیا جائے گا . انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ چوہدری محمد سرور نے ایک اور کارنامہ کیا ہے کہ دو کروڑ پاکستانی بچے جو سکولوں سے باہر ہیں، ان کی تعلیم کیلئے گورڈن براﺅن نے اقوام متحدہ میں یہ کہا ہے کہ پاکستان اس حوالے سے جو بھی قدم اٹھائے گا، ہم ان بچوں کی پڑھائی کیلئے جتنا بھی ہو سکا، پیسہ دیں گے .

. .

Top