single photo

بڑے کام کی خبر : حکومت نے 9000 کلو گرام لیموں برآمد کر لیے ، اب ان کا کیا کیا جائے گا ؟ ہر خاص و عام کے کام کی خبر

پشاور(قدرت روزنامہ) پشاور ضلعی انتظامیہ کی خصوصی ٹیم نے چمکنی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے کولڈ سٹوریج گودام سے 9 ہزار کلو لیموں برآمد کر لیا . ضلعی انتظامیہ کے مطابق چمکنی میں واقع کولڈ سٹوریج میں لیموں قیمتیں بڑھانے کیلئے ذخیرہ کیا گیا تھا، کارروائی کے دوران 9 ہزار کلو گرام لیموں کو تحویل میں لیتے ہوئے مالک کو ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ تحویل میں لئے گئے لیموں سبزی منڈی میں 200 روپے فی کلو میں نیلام کر دیا گیا .

انتطامیہ کے مطابق کارروائی سے مارکیٹ میں لیموں کی قیمتیں کنٹرول میں آ جائیں گی، گراں فروشوں کے خلاف کارروائیاں روزانہ کی بنیادوں پر جاری رہیں گی . واضح رہے کہ شہید بینظیرآباد ، جیکب آباد اور سکرنڈ میں گراں فروشوں سے بھاری جرمانہ وصول میہڑ میں رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی پر ہوٹلوں اور دکانوں پرچھاپے مارے گئے ،4افراد گرفتار نواب شاہ، اندرون سندھ مختلف شہروں میں گراں فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے . کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن کے دفترسے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی ہدایت پر عوام کو ماہ صیام کے دوران ریلیف فراہم کرنے کے لئے شہید بینظیرآباد ڈویژن کے تینوں اضلاع کی انتظامیہ نے دکانداروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا . ضلعی انتظامیہ شہید بینظیرآباد کی جانب سے 158دکانوں پر چھاپے مارے گئے جن میں سے 62 دکانداروں سے زیادہ قیمتیں وصول کرنے پر ایک لاکھ 33 ہزار500 روپے جرمانہ وصول کیا گیا . ضلعی انتظامیہ سانگھڑ نے 273 دکانوں پر چھاپے مارے اور زیادہ قیمتیں وصول کرنے والے 95 دکانداروں سے ایک لاکھ 2ہزار 100روپے جرمانہ وصول کیا . ضلعی انتظامیہ نوشہرو فیروز نے 428 دکانوں پر چھاپے مارے اور 46 دکانداروں پر گراں فروشی پر 12 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا . جیکب آباد میں اسسٹنٹ کمشنر ناصر عباسی نے دکانوں پر چھاپے مار کر سرکاری نرخ سے زائد وصول کرنے والے دکانداروں پر 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا، اسسٹنٹ کمشنر نے سرکاری نرخ سے زائد وصول کرنے والے دکانداروں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر دوبارہ گراں فروشی کی شکایت ملی تو انہیں گرفتار کرکے جیل بھیج دیا جائے گا . ر وہڑی میں مختار کار سید زاہد حسین شاہ نے ٹیم کے ہمراہ شاہی بازار، سبزی مارکیٹ ، مسان روڈ ودیگر علاقوں میں چھاپے مارے ، انہوں نے خریداروں سے مختلف اشیا کے نرخ معلوم کیے اور سرکاری نرخ سے زائد نرخ وصول کرنے والے گراں فروشوں پر دس ہزار روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا . انہوں نے دودھ فروشوں کو بھی پابند کیا کہ وہ سرکاری نرخ پر دودھ فروخت کریں . سکرنڈ میں اسسٹنٹ مختار کار اقبال سنجرانی نے مختلف بازاروں میں 19گراں فروشوں پر 33ہزار روپے جرمانہ عائد کیا . علاوہ ازیں اسسٹنٹ مختار کار اقبال سنجرانی کی قیادت میں تشکیل دی گئی کمیٹی نے مرکزی بازار میں شکایتی سیل قائم کردیا ہے ، جہاں گراں فروشوں کے خلاف شکایات درج کرائی جاسکتی ہیں . میہڑ میں اسسٹنٹ کمشنر غلام شبیر رند،ڈی ایس پی غلام سرور پنہور اور مارکیٹ کمیٹی میہڑ کے سیکریٹری اقبال نے ٹیم کے ہمراہ رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے پر ہوٹلوں اور دکانوں پرچھاپے مارے ، اس دوران 4افراد کو گرفتار کر لیا گیا، جب کہ دن کے اوقات میں کھلی ہوئی کھانے پینے کی دکانوں کے مالکان پر 500روپے جرمانہ عائد کیا . ماہ رمضان میں عوام کو مہنگی اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف محکمہ فوڈ نے کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں، گذشتہ روز عوامی شکایات پر فوڈ انسپکٹر سید عنایت الله شاہ نے ہری پور ڈھینڈہ چوک، موچی بازار، سرائے صالح اور افغان مہاجرین کیمپ میں قصابوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی اور ان پر بھاری جرمانے کئے .

. .

Top