single photo

بلوچستان حکومت نے سماجی شعبہ کی ترقی کے ذریعہ معاشی سرگرمیوں میں اضافے اور غربت کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لئے ٹھوس بنیادوں پر منصوبہ بندی کی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان

کوئٹہ . (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے سماجی شعبہ کی ترقی کے ذریعہ معاشی سرگرمیوں میں اضافے اور غربت کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لئے ٹھوس بنیادوں پر منصوبہ بندی کی ہے اور اس حوالے سے خصوصی سیل کا قیام عمل میں لایا گیا جس کی سفارشات کی روشنی میں موثر اقدامات اٹھائے جائیں گے، تعلیم، لوگوں کے معیار زندگی کی بہتری اور انہیں معاشی مواقعوں کی فراہمی کی بنیاد فراہم کرتی ہے،حکومت تعلیمی معیار کی بہتری کے لئے ملکی اور بین الاقوامی اداروں کے تعاون کا خیرمقدم کرے گی، ان خیالات کا اظہار انہو ںنے امریکن بورڈ برائے انٹرنیشنل ٹیچر سرٹیفکیشن کے وائس پریذیڈنٹ افتخار قدر خان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جنہوں نے یہاں ان سے ملاقات کی، اپنے ادارے اور اس کی کارکردگی کے حوالے سے انہوں نے وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا کہ ان کا ادارہ آن لائن ٹیوشن اکیڈیمی کے ذریعہ اساتذہ کی بین الاقوامی سطح پر سرٹیفکیشن کرتا ہے جس کا مقصد ان کی استعداد کار میں اضافہ ہے اور سرکاری شعبہ کے اساتذہ کو یہ سہولت فراہم کی جارہی ہے، انہوں نے بلوچستان کے اساتذہ کے لئے سہولت کی فراہمی کی پیشکش کی جس کے لئے ادارے کی جانب سے گرانٹ دستیاب ہوگی اور اس حوالے سے حکومت بلوچستان اور ادارے کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے جائیں گے، وزیراعلیٰ نے سرٹیفکیشن کے پروگرام میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے اسے صوبے کی یونیورسٹیوں میں بھی متعارف کرانے کی ہدایت کی تاکہ یونیورسٹی کے اساتذہ بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھا کر اپنی صلاحیتیوں میں اضافہ کرسکیں .

ضرور پڑھیں: غیرملکی کھلاڑیوں کی آمد نے ثابت کیا کہ بلوچستان میں امن لوٹ آیاہے ‘بلوچستان حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے 60 ارب روپے کی لاگت سے ہر ضلع میں اسپورٹس کمپلیکس تعمیر کریگی

..

ضرور پڑھیں: بلوچستان حکومت پربھی خطرہ منڈلانے لگا؟

Top