single photo

قومی اسمبلی میں 26 ویں آئینی ترمیم کابل متفقہ طور پر منظور

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں 26 ویں آئینی ترمیم کابل متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا ،بل کی منظوری سے قومی اسمبلی میں فاٹا کی نشستیں 12 اور خیبرپختونخوا اسمبلی میں فاٹا کی نشستیں 16 سے بڑھ کر 24 ہو جائیں گی . میڈیا رپورٹس کے مطابق سپیکر اسد قیصر کی صدارت میں قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم عمران خان نے بھی شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا،26 ویں آئینی ترمیم کابل محسن داوڑنے پیش کیا ،بل کی حمایت میں 278 ارکان نے ووٹ دیئے ،کسی رکن اسمبلی نے ترمیمی بل کی مخالفت نہیں کی ،ترمیم کے بعد قبائلی اضلاع کی قومی اسمبلی کیلئے نشستیں 6 سے بڑھ کر12 ہو جائیں گے جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشستیں 16 سے بڑھ کر 24 ہو جائیں گی .

. .

Top