single photo

جنوبی پنجاب صوبے کا قیام !قومی اسمبلی میں آئینی ترمیمی بل کی تحریک کثرت رائے سے منظور

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کے لئے آئینی ترمیم بل کی تحریک قومی اسمبلی میں منظور کرلی گئی . جنوبی صوبہ پنجاب بنانے کی تحریک بہاول پورسے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی نےپیش کی .

قومی اسمبلی میں جنوبی پنجاب صوبہ بنانے لیے آئینی ترمیمی بل کی تحریک کثرت رائے سے منظور کرلی گئی . ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ جنوبی پنجاب صوبہ پر پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف ایک پیج پر ہیں . تحریک انصاف جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کے لیے اپنے منشور پر عمل کرکے رہے گی . انہوں نے کہا کہ سی پیک اپنی تکمیل کو پہنچے گا . کوئی کچھ بھی کر لے سی پیک بن کر رہے گا . گوادر حملے میں جن اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا ان کو سلام پیش کرتے ہیں . شاہ محمود قریشی نے کہا سی پیک کے لئے خصوصی سیکیورٹی ڈویژن بنایا ہے،سی پیک کی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے گی .

. .

Top