single photo

’ یہ کوئی لطیفہ نہیں‘ مریم نواز بھی برس پڑیں

لاہور(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نااہلی ہمارے ملک کو کھا رہی ہے،پاکستان سٹاک ایکسچینج نیچے جا رہی ہے ،100 انڈیکس 34 ہزار کی نفسیاتی حد سے بھی نچے آگیا ہے ،یہ کوئی مذاق نہیں ہے ہم کس چیز کا انتظار کررہے ہیں . مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرسٹاک ایکس چینج میں مندی کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا،انہوں نے کہا کہ نااہلی ہمارے ملک کو کھا رہی ہے،پاکستان سٹاک ایکسچینج نیچے جارہی ہے اور اب تو 100 انڈیکس 34 ہزار کی نفسیاتی حد سے بھی نیچے آگیا ہے ،یہ کوئی مذاق نہیں آخر ہم کس چیز کا انتظار کررہے ہیں .

ایک اور ٹوئٹ میں مریم نواز کا کہناہے کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا ہے

یا نہیں نااہل حکمران اسی شش وپنچ میں ہےں،انہوں نے کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے پاس ملکی خودمختاری گروی رکھ دی ہے،9 ماہ کی حکومتی نااہلی سے ملک معاشی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکاہے . واضح رہے کہ سٹاک ایکس چینج میں تیزی کے بعد شدید مندی دیکھی گئی ہے مریم نواز کے شیئر کردہ چارٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 100انڈیکس 33ہزار899کی سطح پر موجود ہے . مریم نواز کی ٹوئٹ پرسوشل میڈیا صارفین نے مختلف ردعمل کا اظہار کیا ہے ،ایک صارف سمیراکومل کاکہنا ہے کہ خاک میں مل گئے نگینے لوگ ،حکمران بن گئے کمینے لوگ . ایک اور صارف سعدی مغل نے سمیراکو ٹیگ کرتے ہوئے کہا صرف کمینے؟نااہل،ذلیل اور منہ پھٹ بھی .

. .

Top