single photo

واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی انوکھی تقریب ،فضاءدشمن کا دل دہلا دینے والے نعروں سے گونج اٹھی

لاہور(قدرت روزنامہ)واہگہ بارڈر پر قومی پرچم اتارنے کی پروقار تقریب کا انعقاد ، شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، فضاءدشمن کا دل دہلا دینے والے نعروں سے گونج اٹھی . تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کے موقع پر پرچم اتارنے کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ، اس موقع شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ، رینجرز کے شیر دل جوانوں نے جب پرچم اتارا تو فضاءپاکستان کے زندہ با د کے نعروں سے گونج اٹھی

جبکہ اس دوران پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بھی فضاءمیں گونجتے رہے .

ضرور پڑھیں: کشمیری پرچم اتارنے پر ناگالینڈ کا اپنی پہچان کیلئے جھنڈے، آئین کا مطالبہ

پرچم اتارنے سے قبل رینجرزکے سپیشل دستے کی جانب سے شاندارپریڈ کا مظاہرہ کیا گیا، اس موقع پر بینڈ کی جانب سے سرانجام دی گئی شاندار پرفارمنس نے تقریب کے شرکاءکونہال کردیا .

..

Top