ایک ماہ میں 2 تنخواہیں ، پاکستانی ملازمین کو زبردست خوشخبری سنا دی گئی ، وزارت خزانہ نے ہدایات جاری کر دیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایک ماہ میں 2 تنخواہیں ، پاکستانی ملازمین کو زبردست خوشخبری سنا دی گئی ، وزارت خزانہ نے ہدایات جاری کر دیں . .

. عیسائی کمیونٹی کے سرکاری ملازمین کیلئے ایڈوانس تنخواہ کی بڑی خوشخبری آگئی، وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے کہ جس کے تحت کرسمس پر تمام سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو تنخواہ 20 دسمبر کو جاری کردی جائے گی . میڈیا رپورٹس کے مطابق کرسمس پر عیسائی کمیونٹی کے سرکاری ملازمین کو دسمبر کی تنخواہ ایڈوانس دینے کا فیصلہ کرلیا گیا . وزارت خزانہ نے مراسلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام وفاقی سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو تنخواہ 20 دسمبر کو جاری کی جائے، اکاؤنٹ جنرل پاکستان ریونیوز، ملٹری اکاونٹنٹ جنرل کو ہدایات جاری کی گئیں . ورزارت خزانہ کے مطابق وزارت خارجہ کے چیف اکاونٹس آفیسر کو بھی آگاہ کر دیا گیا، متعلقہ ملازمین کو تنخواہ، الاونسز اور پینشن قبل از وقت ادا کی جائے گی . مزید برآں صوبائی حکومتوں نے بھی کرسمس کے موقع پر عیسائی کمیونٹی کے سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے . اسی طرح پرنسپل لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے کرسمس کی مناسبت سے تمام مسیحی ملازمین کو رواں ماہ کی تنخواہ 20 دسمبر کو ادا کرنے کا اعلان کر دیا ،جس کے لئے ڈائریکٹر فنانس کو ضروری احکامات جاری کر دیے ہیں تاکہ پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ ،امیر الدین میڈیکل کالج ، ایل جی ایچ ،نرسنگ کالج میں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والا سٹاف اپنا مذہنی تہوار بھرپور جوش و خروش سے منا سکیں . پرنسپل لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے کہا کہ کرسمس کی تقریب میں انتظامیہ کے افراد بھی شرکت کریں گے اور اپنے مسیحی بھائیوں کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لئے اُن کا ساتھ دیں گے . . .

متعلقہ خبریں