عمران خان کی ریاست مدینہ میں عوام رُل گئے، زکوٰۃ لینے والوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ، حکومت کے بلندو بانگ دعوئوں کی پول کھل گئی
پنجاب میں فنڈز کی قلت کے سبب سالانہ ڈھائی لاکھ افراد کو ہی زکوۃ دی جا رہی ہے جن میں اسکولز، کالجز، یونیورسٹیز، فنی تعلیم اور دینی مدارس کے طلبہ شامل ہیں . زیر تعلیم ڈاکٹر اور انجینئر کو سالانہ 18 ہزار روپے فراہم کئے جا رہے ہیں جبکہ جذام کے مریضوں کے علاج، غریب بچیوں کی شادی کیلئے بھی گرانٹ فراہم کی جاتی ہے ،محدود مالی وسائل کے سبب گزشتہ تین برس میں صرف 1 لاکھ36 ہزار مستحق مریضوں کو ہی زکوۃ گرانٹ دی گئی . تفصیلات کے مطابق کورونا سمیت معاشی بحرانوں کی وجہ سے ملک میں ریکارڈ مہنگائی اور بے روزگاری نے انتہائی غریب خاندانوں سمیت سفید پوش افراد کو بھی غیر معمولی دباؤ کا شکار کردیا ہے . . .