نئے نگران وزیراعلیٰ کی تقرری کیسے ہو گی؟ آئینی ماہرین نے بتا دیا

پشاور (قدرت روزنامہ) نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان کے انتقال کے بعد نئے وزیراعلیٰ کی تقرری سے متعلق آئینی ماہرین نے اپنی آراء پیش کر دیں .

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا ہے جب تک نئے وزیراعلیٰ کا تعین نہیں ہوتا اختیارات گورنر کے پاس چلے گئے، صوبائی کابینہ وزیراعلیٰ کے ساتھ منسلک ہوتی ہے، آئین اور قانون کے مطابق خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ تحلیل ہو چکی ہے .

اشتر اوصاف کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعلیٰ اعظم خان کے انتقال کے بعد لگتا ہے معاملہ الیکشن کمیشن کی طرف جائے گا . الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے، آئینی تقاضے پورے کرنے کیلئے معاملہ الیکشن کمیشن کی طرف جائے گا .

ڈان نیوز نے آئینی ماہرین کے حوالے سے بتایا کہ وزیراعلیٰ کا فیصلہ سینٹ کی 6 رکنی کمیٹی کرے، اگر وہ کسی فیصلے پر نہیں پہنچتی تو فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا .

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ اعظم خان انتقال کر گئے ہیں جس کے بعد نگران کابینہ بھی تحلیل ہو گئی ہے، اعظم خان کی تقرری صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن کے مشورے سے کی گئی تھی مگر اب نہ صوبائی اسمبلی ہے نہ اپوزیشن ، اسی تناظر میں نئے نگران وزیراعلیٰ کے حوالے آئینی ماہرین نے اپنی آراء دی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں