کوئٹہ کی سریاب روڈ پر دستی بم سے حملہ

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) کوئٹہ کی سریاب روڈ پر دستی بم کے حملے میں 2 افراد شدید زخمی ہو گئے .

نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق نامعلوم افراد نے سریاب روڈ پر 2 افراد پر دستی بم اچھالا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، دونوں زخمی لہولہان ہو گئے .

 

کوئٹہ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، حملہ آوروں کیخلاف قانونی کارروائی شروع کر دی .

. .

متعلقہ خبریں