نیب قوانین میں تبدیلی سے مریم نواز کو بڑا ریلیف مل گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نیب قوانین میں ترمیم سے مسلم لیگ( ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کو بڑا ریلیف مل گیا ، عدالت نے ضمانت منسوخی کی درخواست نمٹادی .

"جیو نیوز "کے مطابق سپریم کورٹ نے رمضان شوگر مل کیس میں ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی، دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ مریم نوازکا کیس نیب ترامیم کے بعدقابل سماعت نہیں رہا اس لیے درخواست خارج کرنے کے بجائے نمٹادیں .

بعد ازاں عدالت نے مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے خلاف نیب درخواست خارج کرتے ہوئےکیس نمٹادیا .

. .

متعلقہ خبریں