آئی ایم ایف پروگرام کوئی حلوہ یا کھیر نہیں ہے یہ بہت سخت شرائط ہیں، وزیراعظم


ملتان(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پچھلی حکومت نے چور ڈاکو کی گردان کے سوا کوئی کام نہ کیا . وزیرِاعظم نے ملتان میں علاج معالجے کی بین الاقوامی سہولیات سے آراستہ زیر تعمیر نشتر 2 اسپتال کا دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا .


وزیرِاعظم نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ چیئرمین پی ٹی آئی کو کندھوں پر بٹھا کر لائے تھے، وہ ان کی حکومت سے یہ اسپتال مکمل کرواتے، مگر اس کے بعد جو ہوا وہ تاریخ ہے، اب یہ اسپتال انشاءاللہ 30 ستمبر کو پایہ تکمیل تک پہنچے گا .
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے 4 سال اسپتال کو فنڈز جاری نہ کرکے بربادی کی، گزشتہ 4 سال شدید غفلت برتی گئی، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، دکھی انسانیت اسپتال کی تکمیل کے انتظار میں تھی لیکن پچھلی حکومت نے اسپتالوں کو بھی فنڈز جاری نہ کیے، پی ٹی آئی حکومت میں انتقامی سیاست کی وجہ سے انسانی خدمت کو روکا گیا .
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ لوگ علاج نہ ملنے سے قبر میں جارہے ہوں اور یہاں سیاست ہورہی ہے، اس سے زیادہ قبیح حرکت نہیں ہوسکتی، چیئرمین پی ٹی آئی کی حکومت میں ہوتے ہوئے چور ڈاکو کی گردان ختم نہیں ہوتی تھی، ان کے پاس کھربوں روپے تھے، لیکن ٹانگ پر ٹانگ رکھے بیٹھے رکھے، انہیں اس سے وقت ملتا تو اسپتال بناتے .

. .

متعلقہ خبریں