میڈیکل رپورٹ پر پریس کانفرنس؛ عمران خان کا وزیر صحت کو10 ارب ہرجانے کا نوٹس

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے میڈیکل رپورٹ سے متعلق پریس کانفرنس پر وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کو10 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا .

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر کو پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹس میں ان سے فوری طور پر غیر مشروط معافی مانگنے اور15 روز میں الزامات واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے .

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عبدالقادر پٹیل نے معافی نہ مانگی تو قانونی کارروائی آگے بڑھائیں گے . وزیر صحت عبد القادر پٹیل سے ہرجانے میں ملنے والے 10 ارب روپے شوکت خانم اسپتال میں جمع کروائے جائیں گے .

. .

متعلقہ خبریں