نگران حکومتوں کی مدت ختم ہونے پر تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے ؟ فواد چودھری نے بتا دیا

لاہورـ(قدرت روزنامہ) نگران حکومتوں کی مدت ختم ہونے پر تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے اور وفاقی حکومت سے پی ٹی آئی کے مذاکرات ہوئے تو کس فریم ورک کے تحت ہونگے ؟ فواد چودھری نے بتا دیا . نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن نہ ہونا پاکستان کے ہر شہری کی شکست ہے، نگران حکومت کی مدت ختم ہونے پرعدالت جا رہے ہیں، ہم نے پٹیشن تیار کر لی ہے .

سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کرنا ہو گا، اگر عمل نہیں ہوتا تو مطلب آئین ختم ہو جائے گا، پاکستان میں آئینی بحران میں مزید اضافہ ہو جائے گا، پارلیمنٹ کہہ رہی ہے کہ وہ الیکٹ ہو گئے اب الیکشن ہی نہیں ہو گا، اس حکومت کو ملک کے امیج کی کوئی پرواہ نہیں . وزیر داخلہ کہہ رہا ہے ملک کی سیکیورٹی بہت خراب ہے، الیکشن کمیشن کہہ رہا ہے الیکشن نہیں کرا سکتے، الیکشن کمشنر کے گھر کی تزئین و آرائش پر پیسے لگائے جا رہے ہیں، وزیر داخلہ اور چیف الیکشن کمشنر کو مستعفی ہو جانا چاہیے .

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ کوئی شرم اور کوئی حیا ہوتی ہے، ان کی کوئی حیثیت نہیں یہ سارے شطرنج کی چالیں ہیں، سپریم کورٹ، اسٹیبلشمنٹ کی ذمہ داری ہے الیکشن کرائے، آئین کے تحفظ کا انہوں نے حلف اٹھایا ہوا ہے، اگر یہ نہیں فیصلہ کریں گے تو پھر عوام کو حقوق کیلئے لڑنا ہو گا، آرٹیکل 187 کہتا ہے سپریم کورٹ کوئی بھی حکم جاری کر سکتی ہے .

سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ججز کی لڑائی کے حوالے سے غلط خبریں چلوائی گئیں، سپریم کورٹ کو چیک کرنا چاہیے کس واٹس ایپ نمبر سے خبر آئی تھی . تحریک انصاف نے ڈائیلاگ کیلئے کوئی بھی شرط نہیں رکھی، ڈائیلاگ میں صرف الیکشن کے فریم ورک پر بات ہو گی .

. .

متعلقہ خبریں